ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / این ڈی اے کا اتحاد قائم رہے گا: پاسوان

این ڈی اے کا اتحاد قائم رہے گا: پاسوان

Fri, 06 Jul 2018 00:23:22    S.O. News Service

نئی دہلی،05؍جولائی (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) لوک جن شکتی پارٹی کے سربراہ اور مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان نے آج اس اعتماد کا اظہار کیا کہ قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کا اتحاد ی قائم رہے گا اور وہ اگلے لوک سبھا انتخابات میں پھر اقتدار میں آئے گا۔مسٹر پاسوان نے اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ این ڈی اے اگلا لوک سبھا انتخاب وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہی لڑے گا اور بڑی جیت حاصل کرکے پھر سے اقتدار میں آئے گا۔انہوں نے کہا کہ اتحاد مکمل طور پر قائم ہے اور اس کا اتحاد باقی رہے گا۔


Share: